رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آج دادو، موہنجو داڑو ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 50، روہڑی، خیرپور 49، سبی، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن، چھور، مٹھی، رحیم یار خان میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خان پور، کوٹ ادو، بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان اور حیدر آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی رہا، جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں