عمران خان حملہ کیس: ملزم وقاص اور طیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) اے ٹی سی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

مقدمہ میں ملوث دونوں ملزم وقاص اور طیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے دونوں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وقاص اور طیب کے ضامن بھی اگلی پیشی کے لئے عدالت طلب کر لئے گئے، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی، سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج محمد نعیم سلیم نے کی، گزشتہ روز اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں