کراچی: بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کا 10 واں کانووکیشن، ڈگریاں تقسیم

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے 10 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کانووکیشن کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے طلبا و طالبات میں 283 ڈگریاں تقسیم کی گئیں، 10 طلباء کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 10 کو سلور میڈلز سے نوازا گیا، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، سول معززین، بحریہ یونیورسٹی کے حکام اور فارغ التحصیل طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور طلباء کو پیشہ وارانہ امور میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کوا ولین ترجیح رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کی طلباء کیلئے شاندار تعلیم کی فراہمی خصوصاً ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں