کراچی: نوجوان نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نوجوان نالے مین ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی، شبہ ہے کہ نوجوان نشے کا عادی تھا،کچرا چننے کے دوران نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے موقع پرپہنچ کر نوجوان کی لاش کو نالے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں