راولپنڈی میں 11 عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ کا ضلع بھر میں 11 عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈیاں عید الاضحیٰ سے 10 روز قبل مکمل طور پر فعال ہوں گی، راولپنڈی کینٹ میں 3 مویشی منڈیاں بھاٹہ چوک، الحرم سٹی اور گلستان کالونی کے مقام پر قائم ہوں گی۔

راولپنڈی شہر میں ایک مویشی منڈی خیابان سرسید سیکٹر ٹو کے مقام پر قائم کی جائے گی جبکہ ایک عارضی منڈی روات کے مقام پر بھی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔

گوجرخان میں 2 مویشی منڈیاں جی ٹی روڈ پر قائم کی جائیں گی، ٹیکسلا میں نیو شریف ہسپتال مین جی ٹی روڈ اور ایچ آئی ٹی نزد اتوار بازار، ٹیکسلا کینٹ میں منڈیاں لگیں گی۔

تحصیل کلر سیداں میں منگال بائی پاس پر عارضی مویشی منڈی قائم کی جائے گی، کہوٹہ میں سخی سرور روڈ کے مقام پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں