عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ بارے پیش گوئی کر دی جس کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔

چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں