وزیر داخلہ کا ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس، کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی 24 گھنٹوں میں اس بات کا تعین کرے گی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی، تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ قائم کیا اور تحقیقات کا ٹاسک سونپا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں