خیبر پختونخوا کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کا مطالبات کے حق میں شدید احتجاج

پشاور: (دنیا نیوز) ن لیگ کی رکن خاتون اسمبلی ثوبیہ شاہد نے اسمبلی اجلاس سے قبل احتجاج کیا۔

ن لیگی ایم پی اے نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈرز اٹھا رکھے تھے، کیڈٹ کالج دیر بالا کیساتھ انجینئرنگ یونیورسٹی کے آغاز کا مطالبہ کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاحتی مقام ڈوگ درہ سمیت دیگرعلاقوں میں ڈراپ شدہ منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

ثوبیہ شاہد نے کہا کہ دیرموٹروے کا فوری طور پر ٹینڈر کیا جائے، تیمر گرہ میڈیکل کالج میں کلاسز شروع کی جائیں، دیریونیورسٹی، تیمر گرہ سپورٹس کمپلیکس، لڑم غر اور شاہی کے لئے فنڈ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں