عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی :(دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

 انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے محفوظ فیصلہ سنایا، عمران خان نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے، بشریٰ بی بی سے ملاقات اور خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال بجھوانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ پمز کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیں گے جبکہ بشریٰ بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں، ملاقات کیلئے درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔

قبل ازیں فاضل عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں