شکار پور: ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق

شکارپور(ویب ڈیسک) ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دوبھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شکارپور میں قومی شاہراہ پر حبیب اللّٰہ لاڑو کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، حادثے کےنتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں