آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عدالت نے شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز کو بری کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز کو مقدمے سے بری کر دیا۔

مقدمے میں نامزد ورکرز کو بھی عدالت نے کیس سے بری کر دیا، درخواست بریت پر فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ خان نے سنایا۔

عدالت نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ میں ملزمان کی درخواست بریت منظور کر لی، شاہ محمود قریشی کی طرف سے وکیل علی بخاری اور راجہ خرم شہزاد نواز کی طرف سے وکیل سردار مصروف نے دلائل دئیے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں