گورنر خیبر پختونخوا کی رہائش گاہ بھی پیسکو نادہندگان کی فہرست میں آ گئی

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ بھی پیسکو نادہندگان کی فہرست میں آ گئی۔

وفاق اور صوبائی حکومت کے نادہندگان کے خلاف مشترکہ آپریشن پر پیسکو اور ضلعی انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے، 7 ماہ سے بقایا جات کی مد میں اب تک 21 لاکھ 46 ہزار 3 سو 4 روپے بقایا جات موجود ہیں۔

گزشتہ سال پیسکو نے بقایا جات کی مد میں فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ پر لگے ٹرانسفارمر سے بجلی منقطع کر دی تھی جس کے بعد فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ فیصل کنڈی کی رہائشگاہ کا بل ان کی والدہ فریدہ بیگم زوجہ فضل کریم کے نام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں