پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو درخواست جمع کروائی۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور میں متعدد بار جلسے کی اجازت مانگ چکی ہے، اس دوران کئی جماعتوں اور تنظیموں نے لاہور میں جلسے کیے، جمعیت علماء اسلام نے بھی مینار پاکستان میں جلسہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ آپ کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دی جائے، 21 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں