بہاولنگر: تیز رفتار جیپ الٹنے سے 2 بچے جاں بحق
بہاولنگر: (دنیا نیوز) تیز رفتار جیپ موٹرسائیکل سے ٹکرا کر الٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ چک 14 چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے میں جیپ الٹنے سے 2 بچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایک بچی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔