فیصل آباد میں فلائی اوور سے گر کر 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوان پل سے نیچے گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ طارق آباد کے نئے فلائی اوور پر پیش آیا، موڑ کاٹنے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہونے کی وجہ سے پل سے نیچے کر گئی جس سے محمد نواز اور شہباز شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کی سپیڈ تیز ہونے کے باعث نوجوان بائیک کا موڑ کاٹتے ہوئے کنٹرول نہ کر سکے اور دونوں نوجوان پل کے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر نیچے جا گرے۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا مگر دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں