حیدر آباد کے شہریوں کو 77 سال بعد یونیورسٹی مبارک ہو: خالد مقبول صدیقی
حیدر آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حیدر آباد کے شہریوں کو 77 سال بعد یونیورسٹی مبارک ہو۔
خالد مقبول صدیقی نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سائبر سکیورٹی اور اے آئی کا مرکز بنے گی، آپ کو فیصلے کی گھڑی میں بلایا، ہم نہیں چاہتے ہمارا نوجوان پیچھے رہے۔
فاروق ستار
فاروق ستار نے کہا کہ کنونشن نے مخالفین اور روزگار کے دروازے بند کرنے والوں کو بتا دیا، ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا، اب نعرہ ہے پہلے روزگار بعد میں بات۔
مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جھکے تھے نہ جھکے ہیں، ہم صوبائی حکومت سے بلدیہ کے اختیار مانگ رہے تھے، ہم پر کوٹہ لگانے والے ہم سے نوکری کی بھیک مانگنے آئیں گے، ملک میں اب نئے صوبوں کی ضرورت ہے۔