کراچی: دو گاڑیوں میں تصادم، معمر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں دو گاڑیوں میں تصادم سے معمر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ رحیمہ اور 30 سالہ عبداللطیف کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں فوزیہ، انیلا، اقصیٰ، الماس، حمیدہ، کریمہ، حمیرا، نجمہ، دعا، زہرا، سیم ، آفتاب، قادر، ممتاز، دین محمد، شاہد، مبارک، ادریس، صاحب دین اور حیدر بخش شامل ہیں۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ حادثہ کار اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، معمولی زخمیوں کوطبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
سرفراز جتوئی نے مزید بتایا کہ سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔