دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، 72 انچ قطر کی لائن متاثر

کراچی: (دنیا نیوز) دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی لائن نمبر 5 متاثر ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن صبح 7 بجے ہوا، لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن انجیئنر سید صلاح الدین احمد نے ہدایت کی کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 16 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، شہر کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں