لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 710 سے تجاوز کر گیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، لاہورشہرمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 710 سے تجاوز کرگیا۔

آلودگی میں لاہور کا دنیا بھرمیں پہلا نمبر برقرار ہے، سب سے زیادہ گلبرگ کے علاقےمیں 953اے کیو آئی ریکارڈ کیاگیا، ڈی ایچ اے فیز 5 کےعلاقے میں 810 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، شملہ پہاڑی کے علاقے میں 718تک ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں 625 اے کیو آئی ریکارڈ کیاگیا، بھٹہ چوک کے علاقے میں 722 اے کیو آئی ریکارڈ، ٹھوکر نیاز بیگ کےعلاقے میں 686 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں