خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب
پشاور:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ کی کیبنٹ روم میں ہوگا، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف ایشوز پر غور ہوگا۔
دوسری جانب کابینہ اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔