عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی: بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: (دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، اگر اس کے بعد مذاکراتی ٹیم کی ملاقات نہ کرائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔