کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ساتھی زخمی

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ سپرہائی وے پر پیش آیا ، جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کوٹکر ماری ، حادثے کے نتیجے میں حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسراشدید زخمی ہوا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہون نے جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کراچی میں رواں سال کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 199 ہوگئی، جن میں 152مرد،21 خواتین،19 بچے اور7 بچیاں شامل ہیں
علاوہ ازیں زخمیوں کی کل تعداد2414ہے، زخمیوں میں 2015مرد،302خواتین،71 بچے اور26 بچیاں شامل ہیں ۔