کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر ٹریفک حادثات میں 207 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ مکسچر کی ٹکر سے 25 سالہ موٹرسائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہو گیا، موقع پر موجود مشتعل افراد نے سیمنٹ مکسچر کو آگ لگا دی، پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

لیاقت آباد 10ن مبر پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ کیماڑی ایک نمبر میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

رواں سال اب تک مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں 207 افراد جاں بحق ہو گئے اور 2 ہزار 623 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہر میں ڈمپر کی ٹکر سے 17، ٹریلر سے 22، واٹر ٹینکر سے 12 مسافر، بسوں سے 13 افراد جاں جق ہوچکے ہیں، تاہم ٹریفک پولیس حکام اور انتظامیہ کے حادثات کی روک تھام کے دعوؤں کے باجود کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں