بلوچستان سے بیرون صوبہ چلنے والے ٹرین سروس تاحال معطل، مسافروں کو مشکلات

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے بیرون صوبہ چلنے والے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جس سے مسافر کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ٹرین میں سفر کے لئے ایڈوانس بکنگ کروانے والے مسافر ٹکٹس ریفنڈ نہ ہو نے سے پریشانی میں مبتلا ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ بروقت ٹکٹ کروائی لیکن اب ریلوے کی جانب سے ریفنڈ نہیں کیا جا رہا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام ریفنڈ کے معاملے پر خزانہ خالی ہونے کا بہانا کر رہے ہیں، واضح رہے کہ 11 مارچ کو مشکاف کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد آج7ویں روز بھی ٹرین سروس معطل رہی۔