بلوچستان کابینہ کی جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی واقعات کی مذمت

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کابینہ نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

کابینہ ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں علماء کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں