کراچی: تیز رفتار گاڑیوں تلے کچلے جانے سے 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں ہوگیا، جبکہ جوہر موڑ کے قریب بھی ڈمپر نے ٹکر مار کر ایک شخص کی جان لے لی، لیاقت آباد میں جاں بحق  شخص کی شناخت حیدر علی قریشی کے نام سے ہوئی ہے، کیماڑی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جوہر موڑ پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں