بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی عروج پر، سب کو اس کیخلاف یک زبان ہونا ہوگا: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف یک زبان ہونا چاہئے، شہری علاقے ہوں یا دیہی امن ضروری ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہم نے سندھ میں بہت بُرا وقت دیکھا ہے،روزانہ لاشیں گرتی تھیں، بدقسمتی سے روڈ حادثات کی بات تو کرتے ہیں مگر ہم سب کو ہوشیار رہنا چاہئے۔