ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیٹی کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سزائے موت کا حکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ ماریہ بی بی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
عدالت نے بیٹی کو قتل کرنے والے سگے باپ اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا، ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے حقیقی بھائی محمد شہباز کو عدالت نے بری کر دیا، مقتولہ ماریہ بی بی کی بھاوج سمیرا بی بی بھی عدالت سے بری ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ماریہ بی بی قتل کیس کا فیصلہ سنایا، ماریہ بی بی کے قتل کے وقت چاروں ملزمان جائے وقوعہ پر موجود تھے، مجرم محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔