امریکا نے سراج حقانی سمیت طالبان کے 3 سینئر رہنماؤں پر عائد انعامات ختم کر دیئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے طالبان کے 3 سینئر رہنماؤں پر عائد انعامات ختم کر دیئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پر عائد انعامات کو ختم کر دیا، سراج الدین حقانی نے 2008ء میں کابل کے سیرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق انعامات کی منسوخی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت ہے۔