چیٹ لیک: ڈیموکریٹ سینیٹر کا وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واشنگٹن: (دنیا نیوز) چیٹ لیک پر امریکی سینیٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کی دوسرے روز بھی سماعت ہوئی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا کہ چیٹ لیک ہونے کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈرائریکٹر سی آئی اے نے کہا کہ حساس معلومات کی ترسیل کیلئے مناسب چینل استعمال کیا گیا۔

گروپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیٹ ایپلی کیشن پر کوئی خفیہ معلومات منتقل نہیں کی گئیں، جان ریٹکلف نے کہا کہ میں نے کسی ایجنٹ کا نام ظاہر نہیں کیا، ڈرائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے کہا کہ مشیر مائیکل والٹرز نے چیٹ لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کی۔

تلسی گبارڈ نے کہا کہ ہماری ایک ہی غلطی تھی کہ رپورٹر کو گروپ میں شامل کیا گیا، ترجمان پینٹا گون کے مطابق وزیر دفاع نے چیٹ میں معلومات اس وقت شیئر کیں جب یمن آپریشن جاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں