قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوحہ: (دنیا ایوز) قطر میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امت گپتا ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لئے جاسوسی جیسے سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا۔

2022ء میں قطری سکیورٹی فورسز نے بھارتی بحریہ کے8 اہلکاروں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں