افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کو ہوم وینیو بنالیا

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ابوظہبی کو اپنا ہوم وینیو بنالیا ہے۔
اے سی بی اور ابوظہبی کرکٹ حکام کے درمیان ہوم وینیو سے متعلق 5 سالہ معاہدہ ہوگیا ہے۔
معاہدے کے بعد 2025ء تا 2029ء تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپس اور ہوم میچز ابوظہبی میں ہوں گے۔