پنجاب ہمارا، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں حصہ ڈالے گا: گورنر سردار سلیم حیدر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے اور پنجاب بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر پنجاب بنا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی ہماری ہے، شہیدوں کے وارث کی ہے اور ہمارا حق ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے اور کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کی بنیاد شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے رکھی، عید کے بعد بلاول بھٹو دوبارہ گورنر ہاؤس آئیں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنا دیا، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تاریخی افطاریاں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں