9 ماہ گزر گئے بعض محکموں نے ایک دھیلا خرچ نہیں کیا: علی خورشیدی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ 9 ماہ گزر گئے بعض محکموں نے ایک دھیلا خرچ نہیں کیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری بابوؤں کا قصور ہے، سرکاری بابو ایم پی ایز کو چائے بسکٹ پر گھماتے ہیں، جاری فنڈز لینے کیلئے بھی کچھ فنڈ دینا پڑتے ہیں۔

علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری بابو کو کمیشن نہیں ملے گا تو کام نہیں ہوگا، سرکاری بابو کمیشن مافیا پر چلتا ہے، عوامی نمائندوں کی نیت پر شک نہیں سرکاری بابو رکاوٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں