مالی نظم و ضبط اور خیبر پختونخوا میں کفایت شعاری کے دعوے بے نقاب

پشاور: (عامر جمیل) خیبر پختونخوا میں مالی نظم و ضبط اور کفایت شعاری کے سرکاری دعوے بے نقاب ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ سے کروڑوں روپے زائد اڑا دیئے۔

بجٹ سے کئی گنا زیادہ اخراجات

سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے لیے 80 کروڑ 50 لاکھ 91 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا تاہم خرچ کی گئی رقم 1 ارب 66 کروڑ 36 لاکھ 35 ہزار روپے تک جا پہنچی، اس طرح بجٹ سے 85 کروڑ 85 لاکھ روپے زائد خرچ ہوئے۔

اسی طرح گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ نے بھی کفایت شعاری کو نظر انداز کرتے ہوئے 9 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار روپے زائد خرچ کیے، مختص بجٹ 50 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار روپے تھا لیکن اصل اخراجات 60 کروڑ 67 لاکھ 91 ہزار روپے تک پہنچ گئے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی اضافہ
مالی سال 26-2025 کے لیے حکومت نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے لیے 1 ارب 41 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار روپے اور گورنر ہاؤس کے لیے 59 کروڑ 16 لاکھ 41 ہزار روپے مختص کیے ہیں جو پچھلے برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں