ہتکِ عزت کیس: شہبازشریف کیخلاف عمران خان کی درخواست پر 3 رکنی بنچ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تین رکنی بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کارروائی مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی

آئندہ سماعت پر تشکیل دیئے گئے بنچ کے روبرو کیس کو دوبارہ سنا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں