مریم اورنگزیب کا کامیاب بسنت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراجِ تحسین

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کےکامیاب انعقا دپر وزیراعلیٰ مریم نوازاورعوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ثقافتی رنگوں کی بحالی اورلاہورکےسیاہ آسمان کےلوٹ آنےوالےنیلےرنگ یادرکھنا،اہل قیادت اورعوام کاتعاون ہرناممکن کو ممکن بنارہاہے، لاہورکے عوام نے محفوظ بسنت مناکرایک مقصد کیلئےمل کرکام کرنےکی بہترین مثال قائم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دوسال کی مسلسل محنت سےفضا دھوئیں سے پاک کی، پنجاب کےہر شعبے میں آلودگی کےخاتمےکی جنگ لڑی، صنعت، فیکٹری، بھٹے، گاڑیاں، رکشے،ہوٹل چلانے والوں سمیت اہل پنجاب اور لاہوریوں نےبھرپور ساتھ دیا، اچھا فضائی معیار اصل میں وزیراعلیٰ مریم نوازکے وژن اور اہل پنجاب کی مشترکہ محنت کا انعام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرکوالٹی کی بہتری نےلاہورکوواپس اس کی اصل پہچان دلوائی ہے،مریم نوازکی قیادت میں عوام کے تعاون سے ہر شعبے میں پنجاب کو ترقی اور کامیابی کی مثال بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں