'ہون ڈیم' میں ڈوب کر 2 لڑکے جاں بحق
راولپنڈی: (دنیا نیوز) گوجرخان کے علاقے میں "ہون ڈیم" میں ڈوب کر2 لڑکے جاں بحق ہو گئے۔
پانی میں ڈوبنے والے لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق لڑکوں کی شناخت عرفان اور شاہزیب کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان ڈیم میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
لڑکوں کی عمریں 17 سے 18 سال بتائی جا رہی ہیں، ریسکیو 1122 عملہ نے لڑکوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔