عمران خان کی صحت بارے حکومت جھوٹ بول کر ظلم کر رہی ہے: شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت بارے حکومت جھوٹ بول کر ظلم کر رہی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پروگرام ’’ٹونائٹ ور ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگر اسلام آباد میں دھرنا روکا تو پھر گلی گلی پر امن احتجاج ہوگا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا ون ڈے ایونٹ نہیں ہے جب تک بانی پی ٹی آئی کے معالجین کو ملنے نہیں دیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔