اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد میں مسجد پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

سلامتی کونسل کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے، سلامتی کونسل ارکان نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا دہشتگردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، دہشت گرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منصوبہ سازوں، مالی معاونین، سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

ارکان سلامتی کونسل کا کہنا تھا تمام ریاستیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کیساتھ تعاون کریں، دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی جرم ہے اور کسی صورت قابل جواز نہیں، تمام ریاستیں یواین منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت دہشتگرد کارروائیوں کا مقابلہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں