بلوچستان حکومت کا مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بلوچستان کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کیلئے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچائے گی۔