رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا رہا ہے ، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں جس میں مجموعی طور پر11شہادتیں سامنے آئی ہیں، دوسری جانب متعدد ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا جہاں آج روزہ ہوگا۔
خیال رہے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، اسی طرح عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا، ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔
مزید برآں بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا، فرانس میں جمعرات کو روزہ رکھا جائے گا، جبکہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہورہا ہے۔