2 مختلف حادثات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

عارفوالا، لاہور: (دنیا نیوز) دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

عارف والا میں چوک مرلے کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

نشتر کالونی کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے ماں بیٹی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ماریہ بی بی اور عالیشہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا، حکام کے مطابق نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں