الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 20 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور متعلقہ فریقین کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کے لیے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے گھر سے کام کریں گے، تاہم افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں