وزیراعلیٰ مریم نواز کی 7 کروڑ روپے واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 11 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے بیانِ حلفی بھی طلب کر رکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے تاہم نیب اب چودھری شوگر ملز کیس ختم کر چکا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں