ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، مذاکرات کی تازہ صورتحال پر گفتگو

تہران: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران امریکہ مذاکرات کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

دوران گفتگو پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ نے مذاکرات اور سفارتکاری کے عمل کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں