ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار
ٹھٹہ : (دنیا نیوز) شاہی ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، انجن سمیت 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، بریک فیل ہونے کے باعث مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر پٹڑی سے باہر آگئی۔
حادثے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام اور عملے نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا۔