لاہور میں مارکیٹوں کی 8 بجے بندش کی پابندی ختم کردی گئی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی، 8 بجے بندش کی پابندی ختم کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈی سی لاہور کے مطابق آج سے مارکیٹوں کی رات 8 بجے بندش کی پابندی ختم ہوگی، جس سے تاجروں اور شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ نئے فیصلے سے شہریوں کے لیے خریداری میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلے کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینا اور عوام کو زیادہ وقت تک خریداری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔