انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور، پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی میڈیکل سٹی میں بنے گا۔

سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی بنائے جائیں گے جبکہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈزپر مشتمل سات بڑے ہسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان حنیف کو بھی سراہا۔

اجلاس میں پنجاب بھر کے لئے 110 مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سٹوڈنٹس ہاسٹل قائم کرنے کی تجویز پرغور کیا گیا، علاوہ ازیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈز، ٹرکنگ ٹرمنل، بس سٹینڈڈ، ماڈل بازاراور فوڈ سٹریٹس پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چار پراجیکٹ کامیابی سے فنکشنل ہوچکے ہیں، 27 پراجیکٹس کی فزیبلٹی تیار ہے جبکہ دیگر پراجیکٹ پر ورکنگ تیزی سے جاری ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلان میں 4 بڑے سی ایم اینی شیٹیو بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ، ٹائم ٹریول پارک لاہور، شریمپ فارمنگ اور مائنزٹو میٹل چنیوٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کوبھی شریک کرنا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں