خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کواخلاقی بےحسی قرار دے دیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا فوج کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا مناسب نہیں، کوئی صرف تنخواہ کیلئے جان قربان نہیں کرتا، قربانی نظریے اور وطن سے وفاداری کیلئے ہوتی ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایسے وقت میں شہداء کی قربانیوں پر سوال اٹھانا مناسب نہیں، شہداء کی قربانیوں کا احترام قومی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments